سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کےمیدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ چترال ،دیر، کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ پشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، اوکاڑہ ، ساہیوال،ملتان،خانیوال،خانپور، کوٹ ادو،بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند/سموگ پڑنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔ سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور،لاڑکانہ،موہنجوداڑو اور گردونواح میں صبح / رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔