ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان؛ سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 7 دہشت گرد جہنم واصل

ڈی آئی خان؛ سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی سپانسرڈ 7 دہشت گرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ 7 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی اسپانسرڈ سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ 

آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر جوان نائیک یاسر خان نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ نائیک یاسر خان کی عمر 34 سال، تعلق ضلع مردان سے تھا۔ شہید نائیک یاسر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی۔ 

علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری ہے۔ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

سورس : آئی ایس پی آر