ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب؛ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے، 5 ہزار سے زائد ناجائز منافع خور گرفتار

پنجاب؛ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے، 5 ہزار سے زائد ناجائز منافع خور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب میں 86 ہزار612 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ 

پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھاپوں کے دوران مختلف اضلاع میں 5 ہزار 948 ناجائز منافع خور قانونی شکنجے میں لائے گئے۔ اس کے علاوہ 17مقدمات درج ،194 گرفتار ،72 لاکھ 98 ہزار جرمانہ عائد ،2 دکانیں سیل کی گئیں۔ 

صوبہ میں آٹا کی ترسیل مقرر کردہ نرخوں پریقینی بنانے کیلئے 5 ہزار 589 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران آٹا کی اوور چارجنگ میں ملوث 409 ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کی گئی، ان کارروائیوں میں 2مقدمات درج ،11 افرادگرفتار کیے گئے۔ 

پرائس کنٹرول ترجمان کے مطابق چکن کا گو شت مہنگا فروخت کرنیوالے 471 قصابوں کیخلاف ایکشن لیاگیا، کارروائیوں میں 3 مقدمات درج ،24افراد گرفتار کیے گئے۔ اسکے علاوہ روٹی مہنگی فروخت کرنیوالے نان بائیوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، جن کے خلاف اب تک 3مقدمات درج اور 24 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔