ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کےوارنٹ گرفتاری

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کےوارنٹ گرفتاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ نے عدالتی احکامات کے باوجود ریٹائرڈ افسرکو پینشن جاری نہ کرنے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

 سندھ ہائیکورٹ میں ایک ریٹائرڈ افسر کو پینشن جاری نہ کرنے کے کیس میں آئینی بینچ نے سخت اقدام کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

  وارنٹ ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت ہیں۔

 وکیل کے مطابق عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل سروس ڈاکٹر کریم کو پہلے ہی پینشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 ڈی جی سول ایوی ایشن 2022 سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے تھے۔

 سندھ ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تعطیلات کے پہلے ہفتے میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور عدالتی حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

 عدالت کے اس اقدام سے سول ایوی ایشن میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف سخت پیغام بھیجا گیا ہے اور متعلقہ افسران کی ذمہ داری واضح کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer