ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں کمی

ڈالر کی قدر میں کمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں آج بھی کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 31 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 51 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتداء ہی سے کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج پھر 66 ہزار پر پہنچ گیا۔100 انڈیکس 552 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 3 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس65ہزار 450 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


 

Ansa Awais

Content Writer