ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا طوفان،عوام کیلئے بری خبر

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کا اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیاگیا .سرکاری ریٹ لسٹ میں چاول ،کالے ،سفید چنے ،بیسن اور 6 دالوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر سرکاری طور پر بھی اضافہ کر دیاگیاہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ماہ دسمبر  اور جنوری کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر  دی۔ 
چاول باسمتی سپر نیا10روپے اضافے کے ساتھ 245روپے سے  255فی کلو میں فروخت ہوگا ۔ دال چنا باریک  5روپے اضافے کا ساتھ 205کلو کی ہو گئی۔دال چنا اسپیشل   210سے بڑھ کر  215روپے کر دی گئی  ،دال مسور موٹی 225 روپے سے 230روپے فی کلو ، دال ماش دھلی   330روپے سے  335 فی کلو ہو گئی۔
دال ماش چھلکے والی310 سے  315 روپے فی کلو ،مونگ دال چھلکے والی220روپے سے 225 روپے فی کلو ہو گئی،کالا چنا 10روپے اضافے کے ساتھ 2سو  روپے فی کلو ہو گیا۔سفید چنا موٹا 5روپے اضافہ کے 280روپے کی بجائے 285روپے فی کلو ہوگیا ،بیسن 5روپے اضافے کے ساتھ 215روپے فی کلو ہو گیا 
 ڈپٹی کمشنر محمد علی  نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔