(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی, چیف جسٹس محمد قاسم خان 16دسمبر تک پرنسپل سیٹ جبکہ 17 اور 18دسمبر تک راولپنڈی بنچ پرسماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم۔خان کی منظوری کے بعد 23 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا.ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان 21 دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔جسٹس محمد امیر بھٹی سولہ سے انیس دسمبر تک روالپنڈی بنچ اور 21 دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
جسٹس شجاعت علی خان 17 اور 18 دسمبر کو روالپنڈی بنچ پر اکیس دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 26 سنگل بنچ سماعت کریں گے ۔جسٹس شاہد جمیل خان صرف 18 دسمبر کو ہرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان سماعت جاری رکھیں گے ۔
جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس صداقت علی خان،جسٹس شمس محمود مرزا، اسجد جاوید گھرال، جسٹس شہرام سرور چویدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن ، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس چوہدری مشتاق احمد سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔