ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور رجسٹری میں پولیس آرڈر 2002 کے نفاذ کیلئے درخواست پر سماعت

لاہور رجسٹری میں پولیس آرڈر 2002 کے نفاذ کیلئے درخواست پر سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے اور پولیس آرڈر 2002 کے نفاذ کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد احمد مصر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے دلائل میں نشاندہی کی کہ پولیس آرڈر 2002 ملک بھر میں نافذ کیا گیا تھا لیکن صوبائی حکومتوں نے اپنے قوانین لا کر پولیس آرڈر کی بعض شقوں کو غیرموثر کر دیا ہے۔

وکیل نے الزام لگایا کہ صوبائی حکومتوں کی بدنیتی کی وجہ سے پولیس آرڈر 2002 غیرموثر ہو چکا ہے، بیرسٹر سلمان صفدر کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں نے قوانین کے ذریعے پولیس میں سیاسی مداخلت کو فروغ دیا ہے۔

درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پولیس آرڈر 2002 پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہو تو پولیس آزاد اور شفاف ہو جائیگی، سیاسی مداخلت کا خاتمہ ہونے کے ساتھ تفتیش کا معیار بھی بہتر ہوجائے گا۔

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی ہے کہ تمام صوبائی حکومتوں کے پولیس آرڈر کے بارے بنائے گئے نئے قوانین کو غیرآئینی قرار دے کر کالعدم دیا جائے، پولیس آرڈر 2002 پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی جائے، درخواست پر مزید سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔