راو دلشاد: جاپان گورنمنٹ کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کو سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت, وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آج جاپان کے 5 روزہ دورہ پر روانہ ہوگئیں۔
جاپان گورنمنٹ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت دی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آج جاپان کے پانچ روزہ دورہ پر روانہ ہوگئیں۔
لاہور ائیر پورٹ پر اعلی حکام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفد کو رخصت کیا۔
سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، صوبائی وزرا ملک صہیب بھرت ، ذیشان رفیق،معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی پنجاب ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ٹوکیو۔ اوساکا اور یاکوہوما کےدورے کریں گی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اوساکا میں ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کے دورہ میں مختلف جاپانی اداروں کے وزٹ بھی شامل ہیں۔