سٹی42: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر زائرین کی زد میں آ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنےکیلئے لگایا گیا تھا تاہم یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ تھا جس کے باعث کنٹینر کے راستے اور رفتار پر مناسب کنٹرول نہ رکھا جا سکا۔
واقعے کے بعد موقع پر موجود اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کیا اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔