پی ٹی آئی کے فوکل پرسن کا پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اٹک میں  پی ٹی آئی کی وکٹیں گر گئی، سابق صوبائی وزیر یاور بخاری کے بھائی خاور بخاری فوکل پرسن پی ٹی آئی اٹک نے پی ٹی آئی  سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
سید اعجاز بخاری سابق ایم پی اے پی ٹی آئی نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان لاتعلقی کیا۔نومئی کے واقعات غیر شرعی اور غیر قانونی  ہیں،  ٹوٹلی غلط ہیں اور ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
میں سید خاور بخاری فوکل پرسن پی ٹی آئی اور سید اعجاز بخاری پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔سید اعجاز بخاری سابق وزیر یاور بخاری کے سسر بھی ہیں۔سید خاور بخاری ذولفی بخاری کے چچازاد بھائی بھی ہیں۔