پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے

پنجاب پولیس،تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن،سٹی42
کیپشن: Punjab police file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس میں تبادلوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 18 ایس پیز اور 24 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیے گئے۔

پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ جاری،42 پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔عیسیٰ سکھیرا کا گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن کا نوٹیفکیشن منسوخ کرکے کینٹ ڈویژن میں کام جاری رکھنے کاحکم، حمزہ امان اللہ کو ایس پی صدر آپریشنز لاہور تعینات۔ندیم حسین ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب تعینات،رفعت حیدر بخاری ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک پنجاب ،میاں افنان امین پی سی کمانڈنٹ بٹالین فائیو لاہور تعینات، رانا طاہر الرحمان کمانڈر پی سی ون لاہور ،ملک اویس احمد ایس ایس پی آئی اے بی سی سی پی او آفس لاہور تعینات جبکہ آصف مسعود کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

شاکر احمد شاہد کو اے آئی جی کمپلنٹس سنیٹرل پولیس آفس تعینات عامر خان نیازی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ ،انوش مسعود ڈپٹی ڈائریکٹر ایس پی یو ہیڈ کواٹرز لاہور تعینات ،مظہر اقبال ایس ایس پی انویسٹی گیشن روالپنڈی ،حافظ عطا لرحمن ایس پی سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات ،وقار عظیم ایڈیشنل ایس پی صدر گوجرنوالہ تعینات ،رضوان طارق ایڈیشنل ایس پی سول لائنز گوجرنوالہ تعینات کیا گیا۔

اخلاق اللہ تارڑ ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا تعینات ،محمد خان ایس پی لیگل بہاولپور ریجن  ضیا اللہ ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ ،ڈی ایس پی محمد عثمان، سکندر احمد اور واجد علی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں۔

محمد نواز ڈی ایس پی گوجر خان روالپنڈی تعینات،خالد اسلم ڈی ایس پی نوشہرں ورکیاں ،عبدالحمید ڈی ایس پی سی آئی اے گوجرنوالہ ،منیر بدر ڈی ایس پی سیلنو الی سرگودھا ،محمد اسلم ڈی ایس پی صدر حافظ آباد ،ہاشم محمود ڈی ایس پی انویسٹی گیشن 2گوجرنوالہ  جبکہ ڈی ایس پی ظفر اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد کر دی گئیں۔

امجد جاوید کو ڈی ایس پی بصیر پورہ اوکاڑہ تعینات،ساجد محمود ڈی ایس پی چیچہ وطنی ساہیوال ،ڈی ایس پی محمد وسیم، غلام فرید خان اور فاروق احمد خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔غلام جعفر ڈی ایس پی شاہ پورہ سرگودھا ،آصف حنیف جوئیہ ڈی ایس پی پتوکی،ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ قیصر امین کو سنیٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

لال محمد کھوکھر ڈی ایس پی پھالیہ منڈی بہاؤلدین ،فتح احمد ڈی ایس پی چونیاں قصور ،عزیز احمد ڈی ایس پی صدر سرگودھا ،محمد اسلم ڈی ایس پی پنڈی گھیپ اٹک ،اسد عبا س ڈی ایس پی جنڈ اٹک جبکہ ڈی ایس پی جنڈ اٹک تفسیر حسین کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔