(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ،وفاقی کابینہ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے پی ایم ہاؤس میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں اہم سیاسی اور معاشی فیصلے لیے جائیں گے، ضمنی انتخابات اور دوست ممالک کے دوروں پر مشاورت اور پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ تحقیقات پر بھی بات چیت ہو گی ۔
وفاقی کابینہ کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور نقصانات پر بریفنگ جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کی منظوری بھی دی جائے گی ۔
اجلاس میں عمران خان دور میں برطانیہ سے آنے والی رقم بحریہ ٹاؤن کو دینے کی تحقیقات پر کابینہ کمیٹی اپنی سفارشات کابینہ میں پیش کرے گی۔