ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا معاملہ، عمران خان کو کیا مشکلات درپیش ہونگی؟

Imran khan
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے کا معاملہ، حکومت نے عمران خان پر الیکشن میں اعتراضات اٹھائے کی تیاری کرلی.

ذرائع کے  مطابق  عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر حکومتی اتحاد کے امیدواران اعتراضات اٹھائیں گے۔مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحاد کے امیدوار 17 اگست سے 20 اگست کے درمیان الیکشن کمیشن میں اعتراضات دائر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پر توشہ خانہ، اثاثہ چھپانے اور صادق اور امین نہیں رہنے کے اعتراضات دائر ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے پی ٹی ائی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلے کو بھی اعتراضات کا حصہ بنایا جائے گا۔عمران خان پر 62 ون ایف کے تحت بھی اعتراضات داخل کروائیں جائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور دیگر امیدوار اپنے متعلقہ حلقوں سے عمران خان پر اعتراضات داخل کریں گے۔مسلم لیگ ن اور حکومتی اتحادیوں کے قانونی مشیروں نے کام مکمل کرلیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر