ویب ڈیسک : طیارے ایئر بس اے 32 کی ساحل کے کنارے خوف ناک لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طیاری کی لینڈنگ ہوتےوہاں پر موجود ایک شخص نے اسے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ اس جزیرے میں ایئرپورٹ ساحل کے ساتھ ہی موجود ہے لیکن طیارے کو ساحل کے کنارے ہی لینڈ کر دیا گیا۔ یہ طیارہ سمندر کے کنارے موجود افراد کے سر کے اوپر سے گزرا۔جب ایئر بس اے 32 طیارہ گزر گیا تو ساحل پر موجود متعدد افراد بے ساختہ ہنسنے لگے۔
بحیرہ روم کے جزائر میں اس طرح کی لینڈنگ عام ہے مگر ماہرین کے خیال میں طیارے کی بلندی کچھ زیادہ ہی کم تھی۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ کی مہارت متاثر کن اور خطرناک تھی کیونکہ یہ طیارہ بہت کم بلندی سے گزرا تھا۔
یونان کے ایک جزیرے اسکیاتھوس میں طیارے کی لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔