ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم سیاہ، گورنر پنجاب نے عوام سے بڑی اپیل کردی

یوم سیاہ، گورنر پنجاب نے عوام سے بڑی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےبھارت کو اس کی بربریت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر شہری کو کشمیر مارچ میں شریک ہونے کی اپیل کردی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے مظالم کے خلاف آج پوری دنیا میں پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ آج کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ریلی ہے، ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

کشمیریوں سےاظہار یکجہتی اور بھارت کیخلاف یوم سیاہ پرآج شام 4بجےگورنر ہاؤس سےپنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی، گورنر پنجاب، وزیرخارجہ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وزراء، اراکین اوراتحادی قائدین شریک ہونگے، چیئرنگ کراس پر  جلسہ بھی ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer