’’آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘‘

’’آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ  پوری قوم متحد ہے، آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لاہور میں آج شام یوم سیاہ پر ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، بھارتی یوم آزادی پر پورا پاکستان مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہے.

  پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں جڑے ہوئے ہیں،   پاکستان دُنیا کی ہر عدالت میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا، مودی کو مظلوم کشمیریوں کے لہو کا حساب دینا ہوگا.

دوسری جانب گورنر پنجاب کہتے ہیں پاکستان نے مودی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرا رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer