سٹی 42: پمز ہسپتال اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے چار رکنی ڈاکٹرز کے وفد اڈیالہ جیل پہنچ گئے
ڈاکٹرز نے بشری بی بی کی آنکھوں کا طبی معائنہ کیا۔چار رکنی ڈاکٹرز کے وفد میں پروفیسر ندیم قریشی اور ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔ ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر عمر فاروق بھی ڈاکٹرد کی ٹیم میں شامل تھے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشری بی بی کا دو گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔بشری بی بی نے آنکھوں میں بینائی کے حوالے سے شکایت کی تھی۔
بشری بی بی کا اسے قبل بھی اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔میڈیکل ٹیم آنکھوں کے علاج کیلئے جدید آلات ساتھ لائی تھی۔میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل ہسپتال کے طبی عملہ کی بھی معاونت حاصل تھی۔
میڈیکل ٹیم نے بشری بی بی کو آئی ڈراپس اور کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔بشری بی بی کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App