ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارف

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر اسکلز متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیا اکثر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کے لیے پروموٹس تحریر کرنے کا عمل بہت مشکل محسوس ہوتا ہے اور نئے فقرے لکھنا مشکل محسوس ہوتا ہے؟

اگر ہاں تو گوگل کروم کا ایک نیا فیچر اس مسئلے کا حل ثابت ہوگا۔

گوگل کی جانب سے ایک نئے فیچر اسکلز کو کروم ویب براؤزر کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین کو محض ایک کلک پر زیادہ کارآمد اور کسٹمائز پروموٹس کو محفوظ اور بار بار استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ 
اسی طرح کمپنی کی جانب سے عام ترین اسکلز کی لائبریری بھی تیار کی جا رہی ہے تاکہ آپ کو اپنی پروموٹس کو بہتر بنانے کے لیے محنت نہ کرنی پڑے۔

یہ فیچر ہر اس صارف کو دستیاب ہوگا جس نے کروم میں انگلش یو ایس کو کروم لینگوئج کے طور پر سیٹ کر رکھا ہوگا۔

آپ اپنی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی پروموٹس کو اسکل کے طور پر جیمنائی چیٹ ہسٹری میں محفوظ کرسکتے ہیں۔

اس تک رسائی کے لیے آپ کو فارورڈ سلیش (/) ہا پلس (+) سائن بٹن پر کلک کرکے پہلے سے محفوظ اسکل کو استعمال کرسکیں گے۔

جیمنائی انٹرفیس میں آپ پہلے سے محفوظ پروموٹس کو ایڈٹ کرسکتے ہیں یا نئی پروموٹس تحریر کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی پروموٹس خود تیار کرنا نہیں چاہتے تو پھر اسکلز لائبریری میں موجودم عام ترین اے آئی ٹاسکس تک رسائی ہر وقت ممکن ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer