لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے کے ریجنل آفس کا دورہ، شہید انسپکٹر کی بیوہ سے نئے انویسٹی گیشن بلاک کا افتتاح کرایا

لاہور:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے کے ریجنل آفس کا دورہ، شہید انسپکٹر کی بیوہ سے نئے انویسٹی گیشن بلاک کا افتتاح کرایا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایف آئی اے لاہور کے ریجنل آفس کا دورہ،ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر، ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

 دورے کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے لاہور کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شہزاد یونس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شہزاد یونس کی بیوہ سب انسپکٹر فائزہ شہزاد سےایف آئی اے کے نئے انوسٹی گیشن شہید شہزاد یونس بلاک کا افتتاح کرایا۔۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نئے انوسٹی گیشن بلاک کا دورہ کیا اور نئے انوسٹی گیشن بلاک کے مختلف شعبے دیکھے۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک، ڈائریکٹر فیصل آباد، ڈائریکٹر گوجرانوالہ اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔