قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ نے بچوں سے زیادتی اور خواتین کے ریپ کیس کی سزا سخت ترین کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ نے تمام 76 قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محکمہ خزانہ نےخواتین اوربچوں کے تحفظ کیلئے تمام 76 قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور پتنگ بازی پر بھی قوانین سخت اور جرمانے بڑھائے جا رہے ہیں۔ خواتین کو ریپ کرنے کا سخت قانون بنایا جا رہا ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے مزید بتایاکہ محکمہ داخلہ نے یہ فیصلہ وزیر اعلی مریم نواز کے حکم پر کیا ہے۔ صوبے میں خواتین کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا اوراس پر کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے جرمانے بڑھائے اور قوانین سخت کئےجا رہے ہیں۔