پی آئی اے کی سعودی عرب سے آنے والی پروازدرجنوں مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی

پی آئی اے کی سعودی عرب سے آنے والی پروازدرجنوں مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ائیر لائن کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کو گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پی آئی اے کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer