ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی نےکورونا ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے جمع کرادیے

یو ای ٹی نےکورونا ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے جمع کرادیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چیک گورنر پنجاب کو پیش کر دیا، یو ای ٹی نے اپنی تیار کردہ پرسنل پروٹیکشن کٹس بھی گورنر پنجاب کو پیش کیں۔
وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور نے یونیورسٹی سٹاف کی جانب سے چیک وزیر اعظم ریلیف فنڈ کیلئے گورنر پنجاب کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر منصور سرور نےایک لاکھ روپے کا امدادی چیک اپنی طرف سے بھی ریلیف فنڈ کیلئے دیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کردہ تین ہزار پانچ سو فیس ماسک ، ایک سو ساٹھ پرسنل پروٹیکشن لباس بھی گورنر پنجاب کو دئیے۔ پرسنل پروٹیکشن لباس تین سو چھیاسی روپے میں تیار ہوا ہے ، جوکہ مارکیٹ ریٹ سے پانچ سے نو گنا کم قیمت پر تیار کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور نے یو ای ٹی لاہور فیصل آباد کیمپس کے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی حفاظتی لباس تیار کرنے کا ٹاسک دیا ۔ اس منصوبے کی سربراہی چیئرمین ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد محسن نے کی۔ ڈاکٹر محسن اور ان کی ٹیم نے ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی فیبرکس کے ذریعے لباس تیار کیا۔ڈاکٹر محسن اور ان کے ٹیم ممبرز محمد شکیل اور عمران شاہد نے دن رات اس لباس کی تیاری پر صرف کئے اور تین دنوں میں یہ حفاظتی لباس تیار کرلیا ۔ حفاظتی لباس سے ہوا ، جراثیم اور مضر اثرات کا گزرنا ناممکن ہے ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے یونیورسٹی کے انجنیئرز کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer