پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلزخالی کرانے کا حکم

پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلزخالی کرانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شیخ زاید اسلامک سینٹر سے طالبعلم کے مبینہ اغوا پرہاسٹل خالی کرانیکا حکم دیا گیا، طلبا و طالبات کو فوری طورپرہاسٹل کے کمرے خالی کرنے کی ہدایت جاری۔

 تفصیلات کے مطابق طلبا تنظیموں میں ممکنہ تصادم کے پیش نظرہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا، پنجاب یونیورسٹی موسم بہارکے سلسلےمیں آج سے23 اپریل تک بند ہے، چھٹیوں کے دوران کسی طالبعلم کوہاسٹل میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چیئرمین ہال کونسل نے ہاسٹل وارڈن اورسپرنٹنڈنٹ کوہدایات جاری کردیں، پی یومیں 17 لڑکوں،11لڑکیوں کے ہاسٹل خالی کرائے جارہے ہیں۔

  طالبعلم کے اغوا ہونے پرکیمپس پل پر طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، طالبعلم کے مبینہ اغواکی ایف آئی آرتھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کی جا چکی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer