ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی پولیس گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کردی 

سہیل آفریدی کے طرزِ عمل کو ’’فرمائشی اور سستی ایکٹنگ‘‘ قرار دیدیا

عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی پولیس گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس گاڑی میں بیٹھنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ویڈیو کے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ ’’ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں‘‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی خود جا کر پولیس وین میں بیٹھے جبکہ پولیس اہلکار انہیں اترنے کا کہہ رہے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے اپنے گارڈز کو بھی مبینہ طور پر انہیں ویڈیو میں ریکارڈ ہونے سے روکنے پر پیچھے ہٹا دیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنی پوسٹ میں سہیل آفریدی کے طرزِ عمل کو ’’فرمائشی اور سستی ایکٹنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عزت دی جا رہی ہے، تاہم ان کے بقول وہ اس کے لائق نہیں۔

انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ مختلف مقامات پر گاڑی روک کر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ یوٹیوبرز اور گارڈز سے خطاب کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو اور عظمیٰ بخاری کے الزامات پر سہیل آفریدی کا مؤقف فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔