ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول، ڈیزل کی روزانہ بڑھتی قیمتیں عوام پر عذاب بن گئیں، حافظ عبدالکریم

پٹرول، ڈیزل کی روزانہ بڑھتی قیمتیں عوام پر عذاب بن گئیں، حافظ عبدالکریم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ خلیج کی جنگ کو کافی عرصہ گزر چکا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کی جنگ کے دوران پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ عبدالکریم نے کہا کہ سعودی عرب کو بھی جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم سعودی عرب صبر کا مظاہرہ کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے اثرات پاکستان بھی بھگت رہا ہے۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ملک میں روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا جاتا ہے، روزانہ قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ عوام پر عذاب کی صورت میں مسلط ہے۔

انہوں نے حکومت کی سفارتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سفارتی لحاظ سے موجودہ حکومت کامیاب ترین حکومت ہے۔