ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانوں میں کرپشن، شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کیلئے  خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب ہونگی

تھانوں میں کرپشن، شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کیلئے  خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب ہونگی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ڈیوائسز کے ذریعے ویڈیو کے ساتھ آڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز ایس ایچ او، محرر، فرنٹ ڈیسک اور تھانوں کے صحن سمیت اہم مقامات پر نصب کی جائیں گی، جن کے ذریعے تھانوں کے اہم حصوں کی نگرانی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں اور سائلین کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ کا حصہ بن سکے گی۔ خفیہ ریکارڈنگ کا مقصد تھانوں میں کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پولیس کے رویوں کی مؤثر مانیٹرنگ کرنا ہے۔

ریکارڈنگ کو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور نگرانی و احتساب کے عمل میں بطور ذریعہ استعمال کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھانوں میں شفافیت اور احتساب کا نظام مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔