ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کا ہائی وولٹیج میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے پہلے ہی اوور میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی  جو بعد میں سنبھل نہ سکی۔  ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر ہوگیا۔  قومی ٹیم آج صرف 127 رنز بنا سکی۔ پاکستانی ٹیم نے  20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔

 پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حارث تھے جو 6 کے مجموعی اسکور پر 3 رنز بنا کر  بومرہ  کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ 45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں اکسر پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد  کپتان سلمان آغا بھی 3 رنز بنا کر   پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

 ان کے بعد حسن نواز بھی پہلی ہی گیند پر کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے۔83 رنز پر صاحبزادہ فرحان چھکا مارتے ہوئے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور اکشر پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 127 رنز کا ہدف ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما اور تلک ورما نے 31،31 رنز بنائے، شبمن گل 10 رنز بناسکے۔

ان کے علاوہ شیوم دوبے نے اور کپتان سوریا کمار یادیو نے رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں صائم ایوب نے حاصل کیں۔