ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب بختیار سیدوف سے دوحہ میں ملاقات

اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب بختیار سیدوف سے دوحہ میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبک ہم منصب بختیار سیدوف سے دوحہ میں ملاقات کی ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں قطر اور خطے کے دیگر ممالک پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی حملے خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ 

دونوں راہنماؤں نے فلسطینی عوام کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا، ساتھ ہی خطے میں امن و استحکام کو آگے بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ او آئی سی اور عرب لیگ کے متحدہ کردار کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔