ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار، شیڈول جلد جاری ہوگا

غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار، شیڈول جلد جاری ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے واضح کردیا کہ غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے نیشنل رجسٹریشن ایگزام (این آر ای) لازم ہے۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق مریضوں کی حفاظت پی ایم ڈی سی کی اولین ترجیح ہے، غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازم ہے۔ پروویژنل رجسٹریشن صرف تسلیم شدہ غیرملکی اداروں کے گریجویٹس کو مل سکتی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق غیرتسلیم شدہ اداروں کے گریجویٹس پہلے این آر ای پاس کریں گے، ای سی ایف ایم جی فہرست والے اداروں کے گریجویٹس ہی این آر ای کے اہل ہیں، رجسٹریشن کے4 سے7 ہزارکیس زیر التوا ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ حقیقت میں صرف 700 کیسززیر التوا تھےکئی امیدوار فیس ایڈجسٹ کرا چکے ہیں۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ این آر ای امتحان نومبر 2025 میں ہے، شیڈول جلد جاری ہوگا، دنیا کے ہر ملک میں لائسنسنگ امتحان لازمی ہے۔