سٹی 42 : پسرور کے گاؤں میں گاڑی نالے میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پسرور کے نواحی گاؤں جاہر میں تیز رفتار نالے میں جا گری ، حادثےمیں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ڈرائیور نے کود کر جان بچائی ۔
جاں بحق ہونے والوں میں عمر شیخ ، علی، سائیں احمد ، احمد شامل ہیں، جن کی لاشیں سول ہسپتال چونڈہ منتقل کر دی گئیں ۔
حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق موضع چوبارہ سے اور ان کی عمریں 22 اور 30 سال کے درمیان ہیں ۔