ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم 5 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

موٹروے ایم 5 ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پی ڈی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ جلال پور پیر والا کے مقام پر M5 موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلابی پانی کے کٹائو کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ موٹروے کے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہو گیا ہے۔ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔