ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسا تھیٹرچاہتےجہاں فیملیزبھی ڈرامے دیکھنے آئیں:عظمیٰ بخاری

ایسا تھیٹرچاہتےجہاں فیملیزبھی ڈرامے دیکھنے آئیں:عظمیٰ بخاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنےبیان میں کہا فحاشی پھیلانے والوں کےخلاف ایکشن کے بعد تھیٹر ڈراموں میں بہتری آئی ہے،ایسا ایکٹ لانا چاہتے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سےلایا جائے ،تھیٹر سے فحاشی کے مکمل خاتمہ تک چین نہیں بیٹھیں گے ۔

 لاہورمِیں تھیٹرایسوسی ایشن کے وفد نےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سےملاقات کی،ملاقات میں تھیٹر ایسوسی ایشن سے نئے ڈرامہ ایکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

 عظمیٰ بخاری نےتھیٹرایسوسی ایشن کونئے ڈرامہ ایکٹ پر اعتماد میں لیا،تھیٹرایسوسی ایشن کی دوتجاویز کو ایکٹ میں شامل کرنے پراتفاق کیا گیا۔

 عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا ابھی بھی بعض تھیٹرز سےشکایات رپورٹ ہوتی ہیں جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 انہوں نے کہا  کہ گلی محلوں میں تھیٹرز بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی تھیٹر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی لانا ہوگی۔

 عظمیٰ بخاری نے مزید کہا ایسا تھیٹرچاہتےجہاں فیملیزبھی ڈرامے دیکھنے آئیں،تھیٹر ڈراموں میں خواتین کوٹارگٹ کرکےجملے بازی بھی بند ہونی چاہیے۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ اچھے اور سماجی موضوعات پرڈرامے بننے چاہیے،پڑھی لکھی یوتھ کوتھیٹرز میں پرموٹ کیا جائےتاکہ ماحول تبدیل ہو۔