ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد میاں محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا، سابق ارکان اسمبلی

 قائد میاں محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا، سابق ارکان اسمبلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :ن  لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کا میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم، قائد کی آمد پر بھرپور جوش و جذبے سے استقبال کرنے کا اظہار کیا۔
 ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ شرکاءنے میاں محمد نواز شریف کی واپسی کو تاریخی بنانے اور تیاریوں کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں ۔ سابق ارکان اسمبلی کا کہنا تھا وطن واپسی پر قائد میاں محمد نوازشریف کا تاریخی استقبال کیاجائے گا۔نوازشریف ایک بار پھر قوم اور ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔نوازشریف ہی پاکستان سے معاشی بدحالی ، مہنگائی ، بے روزگاری کے سیاہ اندھیرے ختم کرسکتے ہیں۔ قوم کو معاشی دکھوں سے نجات صرف نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔