تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات   ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد  شمال مشرقی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ ،میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ کے روز اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی    اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،پشاور، صوابی ، مردان ، مانسہرہ، دیر ،سوات اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، چکوال ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔خضدار اور گردوانواح میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔مٹھی ،تھر پارکر، نگر پارکر،عمر کوٹ اور سانگھڑمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان  میں  موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  ہوسکتی ہے۔