فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا

فیس بک،فیچر،متعارف،کمیونٹی چیٹ،صارفین،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) میٹا نے فیس بک کے 3 ارب صارفین کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر سے فیس بک اور میسنجر گروپس اپنے پسندیدہ موضوعات پر بات چیت کرسکیں گے۔کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں کمیونٹی چیٹس کے نام سے ایک فیچر صارفین کو دستیاب ہوگا۔

معمول کی ٹیکسٹ چیٹ سے ہٹ کر کمیونٹی چیٹس میں آڈیو اور ویڈیو چینلز سپورٹ موجود ہوگی جبکہ ایڈمن اپنے میسجز گروپس میں براڈ کاسٹ کرسکیں گے جبکہ بات چیت کو تہذیب کے دائرے میں رکھنے کے لیے بھی وہ کچھ ٹولز کا استعمال کرسکیں گے۔ایڈمن اسسٹ نامی فیچر سے وہ ایسے الفاظ اور جملوں کی فہرست تیار کرسکیں گے جو کمیونٹی چیٹ میں خودکار طور پر فلیگ ہوجائیں گے۔