تین خواتین کو قتل کرنیوالا مجرم پھانسی سے بچ گیا

3 Murder / Death Sentence convert to Life
کیپشن: Death Sentence convert to Life
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تین خواتین کے قتل میں سزائے موت پانے والا مجرم پھانسی سے بچ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مجرم عبدالباسط کی بریت کے لئے دائر اپیل کی سماعت کی، مجرم کےخلاف تھانہ وزیرآباد نے3 خواتین کو قتل کرنے پریکم مئی 2006 میں مقدمہ درج کیاتھا،وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نےٹھوس شواہد کے بغیرسزا کا حکم سنایا، عدالت سےسزائے موت کا فیصلہ کالعدم قراردینےکی استدعا کی گئی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے ملزم کی بریت اپیل کی مخالفت کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer