ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے بھرپور جواب سے طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے بھرپور جواب سے طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ کے بعدپاک فوج  نے  بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں  طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔

کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔  پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے