سٹی 42: ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی ؛سندھ سرکار نے بیس اور اکیس اکتوبر کو دو روز تعطیل کا اعلان کردیا
تعطیل کا اعلان سرکاری ہندو برادری کے ملازمین کیلئے کیا گیا ،تمام تر سرکاری و نیم سرکاری محکموں و اداروں میں پیر اور منگل کے روز چھٹی ہوگی
اسکولز کالجز جامعات بلدیاتی کاونسلز میں بھی ہندو برادری کے ملازمین دو روز چھٹی کریں گے ۔ملازمین دیوالی کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
