ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کا دماغ ٹھکانے پر آگیا

 بھارت کا دماغ ٹھکانے پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بھارت کا دماغ ٹھکانے پر آگیا ۔ آج کھیل کے میدان میں پاکستان کھلاڑیوں سے کھیل کی روایت کے مطابق کرٹسی ہینڈ شیک کیا۔

 جوہر بارو میں ہاکی کے پاک بھارت  جونئیر ٹیموں کے میچ سے پہلے انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہینڈ شیک کیا۔ 

  بھارتی کپتان روہیت نے پاکستانی کپتان حنان شاہد سے ہاتھ ملایا۔

 دونوں کپتانوں نے  میچ سے قبل قومی پرچموں کا تبادلہ بھی کیا۔

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے اسپورٹس اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  روایتی انداز میں ہائی فائیو کیا اور کرکٹ میں بھارت کی جانب سے شروع ہونے والے تنازع کو ہاکی کے میدان میں ختم کر دیا۔

ملائیشیا میں جاری سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے 2 گول سفیان خان اور ایک گول حنان شاہد نے بنایا۔

میچ کے آغاز میں قومی ترانے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ہائی فائیو کیا،کھلاڑی روایتی انداز میں تالیاں مارتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اور ویمنز ورلڈ کپ کے میچز میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان ٹیم سے ہاتھ نہیں ملائےتھے۔ اس کے بعد کولمبو میں اندیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔ 

پاکستان اور بھارت کی ٹیموں درمیان ایشیا کپ کرکٹ میں ہینڈ شیک تنازع بھارت کی ہٹ دھرمی سے شروع ہوا  تھا۔ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے تین میچ ہوئے تھے لیکن بھارتی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کو  نظر انداز کردیا، میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کیا تھا۔

البتہ ہاکی کے میدان میں بھارتی کھلاڑیوں نے کرکٹ میں شروع ہوئے تنازع کو ختم کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں سے روایتی ہائی فائیو کیا۔