ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس رات 12 بجےچار مغویوں کی لاشیں اسرائیل بھیجےگی

Hamas Israel conflict, Sharam Alshaikh Accord, Hostages deal, dead bodies returned
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا  ہےکہ وہ رات 10 بجے(پاکستان میں رات 12 بجے)چار مغویوں کی لاشوں کو  اسرائیل کے حوالے کرے گی۔

لاشوں کی واپسی میں تاخیر کو لے کر اسرائیل نے کل بدھ کے روز سے رفح کراسنگ سے انسانی ہمدردی کی امداد کی مطلوبہ مقدار غزہ کے اندر جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اب حماس کے آج ہی رات  4 مزید لاشین واپس کرنے کے پیغام کے بعد اسرائیل کی حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

لاشوں کی واپسی کے  آپریشن میں شامل ایک اہلکار نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسی روئیٹرز  کو بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ رات 10 بجے چار مقتول اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل منتقل کرنا شروع کر دے گی۔

قبل ازیں، اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کم از کم کل تک بند رہے گی، اور فلسطینی انکلیو میں امداد کے بہاؤ کو کم کیا جائے گا تاکہ دہشت گرد گروپ پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ اپنے زیر حراست یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرے۔

یہ تفصیل ٹائمز آف اسرائیل  کی بریکنگ سٹوری سے لی گئی۔