ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی

 38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض:پاکستان کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کا فرسٹ ٹرم امتحان نہیں لیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سیلاب اور اسکولوں کی تاخیر سے دوبارہ کھلنے کے باعث امتحانات کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ فرسٹ ٹرم امتحانات 15 اگست سے شروع ہونے تھے لیکن اب ان کی تاریخ مڈ ٹرم امتحانات کے ساتھ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دی گئی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ اگر امتحانات نصاب کے مطابق وقت پر مکمل کیے جائیں تو بچوں پر اضافی بوجھ نہیں پڑتا، تاہم امتحانات کے برقت نہ ہونے سے بچوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

 محکمہ ایجوکیشن کے مطابق فرسٹ ٹرم امتحانات اب مڈ ٹرم کے ساتھ ہی دسمبر میں لیے جائیں گے۔