ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی میں ایک اور طیارہ گرکر تباہ،2افراد ہلاک

امریکی میں ایک اور طیارہ گرکر تباہ،2افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست میساچوسٹس میں مین ہائی وے پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،جس کے باعث 2افراد ہلاک جبکہ راہ گیر خاتون زخمی ہو گئی۔

 میساچوسٹس پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز  علی الصبح میساچوسٹس میں ایک ہائی وے کے ساتھ ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس کے بعد بڑی شاہراہ کو مجبوراً بند کرنا پڑا۔

  چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے اور آگ لگنے کے  باعث دو افراد ہلاک ہو گئے،جبکہ ہائی وے پر کار میں جانے والی خاتون حادثہ میں زخمی ہو گئی۔

 گاڑیوں اور کاروں میں گزرنے والے لوگوں کی طرف سے لی گئی ویڈیوز میں، بکھرے اور بھڑکتے ہوئے ملبے کو دیکھا جاسکتا ہے، انٹراسٹیٹ 195 طیارے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ طیارہ نیو بیڈفورڈ ریجنل ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم حکام نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں لگتا کہ پائلٹ نے ہوائی اڈے کو فلائٹ پلان یا مسافروں کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔

 ریاستی محکمہ نقل و حمل کے مطابق، حکام نے حادثے کے قریب اطراف کی سڑکوں پر دونوں سمتوں میں جانے والی ٹریفک کو بند کر دیا ہے۔