ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے واضح اعلان کیا ہے کہ آج پیر 14 اکتوبر کو تمام تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق کھلے گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، عوام ایسی خبروں پر کان نہ دھریں اور معمول کے مطابق اپنے اداروں کا رخ کریں۔
مزید برآں، پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکولز آج کھلے ہیں، کسی قسم کی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ والدین اور طلبہ بے فکر رہیں، تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے والدین، طلبہ اور ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔