پنجاب حکومت نے طلباء کو بڑی خوشخبری سنا دی  

پنجاب حکومت،یونیورسٹیاں،ایکٹ، نئی جامعات ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے صوبے میں  اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے    10 نئی یونیورسٹیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق 10 یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق بل کا مسودہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔طریقہ کار کے مطابق پہلے ہر یونیورسٹی کا پنجاب اسمبلی سے الگ ایکٹ پاس ہوگا۔حکومت پنجاب جامعات کا انفراسٹرکچر بنائے گی، جبکہ جامعات کی حتمی منظوری ایچ ای سی دے گا۔

 نئی جامعات میں  یونیورسٹی آف تونسہ، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف حافظ آباد، انڈس یونیورسٹی راجن پور، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، یونیورسٹی آف اٹک، یونیورسٹی آف گجرانوالہ، یونیورسٹی آف ٹوبہ ٹیک سنگھ، وقار النساء  ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، یو ای ٹی سیالکوٹ اور ڈی جی خان ویمن یونیورسٹی شامل ہیں۔