ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Muhmmad Rizwan
کیپشن: Muhmmad Rizwan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اس سال بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل کے دوران بھارت کے سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔سوریا کمار یادو نے اس سال 23 اننگز میں 801 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جمعہ کو اپنی اننگ کا 15واں رن لے کر انڈین بیٹر کو پیچھے چھوڑا۔

یوں اس طرح محمد رضوان نے اٹھارویں اننگ میں ہی سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد رضوان گزشتہ برس بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر تھے۔سال 2021ء میں محمد رضوان نے 26 اننگز میں 1326 رنز بنائے تھے۔