ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے پاکستان میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ میں پہلی بار 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مشتمل ای اسپورٹس چیمپئن شپ منعقد ہو رہی ہے۔
ایونٹ میں ملک کی 400 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو انعامات تقسیم کریں گے۔ای اسپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ چیمپئن شپ میں 2 ایونٹس ہوں گے ۔