ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی آڈیو لیک پر شیری رحمان کا اہم بیان سامنے آگیا

Sherry Rehman
کیپشن: Sherry Rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر و رہنماء پیپلز پارٹی شیری رحمان کا بیان بھی سامنے آگیاہے ۔

‏شیری رحمان کا  کہنا  ہے کہ خان نے اپنی دوہری سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے, مفروضی بیرونی سازش کا ڈھونگ رچا کر پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچا کر اب کہتے ہیں سائفر کا معاملہ پیچھے رہ گیا ہے اب الزام نہیں لگائوں گا۔ 

ان کے جھوٹے بیانیے سے ملک کو جو سفارتی نقصان ہوا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ آڈیو لیک میں صاف ظاہر ہو چکا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر من گھڑت اور جھوٹا بیانیہ بنایا اور 

عمران خان نے آڈیو لیکس میں سائفر پر "کھیلنے" کی بھی منصوبہ بندی کی۔ 

عمران خان اب کہہ رہے ہیں  یہ ماضی کا معاملہ ہے، جلسوں میں اسی بیانیہ پر انہوں نے ملکی اداروں کے خلاف الزام لگائے اور نفرت پھیلائی۔یہ بیانیے کی دوڑ میں ملک کے مفاد کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے۔

عمران خان اب سائفر کے معاملے سے دستبردار ہونے کی کوشش نہ کریں۔سائبر کہانی  35  پنچر کا معاملہ نہیں جو بعد میں کہیں  گے کہ سیاسی بیان تھا۔ سائفر قومی سلامتی کا معاملہ تھا جس کا عمران خان کو حساب دینا ہوگااور  اس معاملے پر اب یو ٹرن قابل قبول نہیِں۔