بلدیاتی ایکٹ 2019ء نافذ، لاہور کے 9 زونز ختم

 بلدیاتی ایکٹ 2019ء نافذ، لاہور کے 9 زونز ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (راﺅ دلشاد) بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے نفاذ کے بعد شہر کے 9 زونز ختم، زونز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سب آفس بنیں گے، ایس ڈی اوز کے عہدے بھی ختم کردیئے گئے۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے مطابق غیر فعال میٹروپولیٹن کارپوریشن تحصیل لیول پرانفراسٹرکچر کے اُمور سر انجام دے گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سب ڈویژنل آفیسرکی گریڈ 17 کی تمام پوسٹس ختم کردی گئیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف انجینئر کی پوسٹ کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر کے پاس چیف انجینئر کے اختیارات ہونگے، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ون گریڈ 19 کی 6 پوسٹیں ہوں گی، میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ٹو گریڈ 18 کی بھی 6 پوسٹس ہونگی، سول ورکس اور الیکٹریکل انجینئرزالگ الگ فرائض سرانجام دینگے۔

  سینئر سب انجینئرز کی گریڈ 16 کی 10 پوسٹس جبکہ گریڈ 14 کی سب انجینئرکی 20 پوسٹس رکھی گئی ہیں، محکمہ بلدیات نے 31 جنوری 2020ء تک عبوری شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کردیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مجوزہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کو توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer