ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ہوتے ہی شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں

دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ہوتے ہی شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : دن بھر کی شدید گرمی کے بعد شام ہوتے ہی شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔ 

ٹھنڈی ہواؤں کے بعد شہر میں  گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی۔ شہر میں رات کے وقت میں ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، رواں ہفتے شہر کا پارہ 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ 

موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے، شہر میں ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔